گورنر ہاؤس میں
ہونے والے عشائیے میں نہ بلانے پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین پی ٹی
آئی کراچی کے ایم پی ایز اور ایم این ایز کے واٹس ایپ گروپ سے باہر نکل گئے۔ واٹس
ایپ گروپ چھوڑنے سے پہلے عامر لیاقت نے کہا کہ شور مچاتا ہوں تو ٹکٹ ملتا ہے، شور
کرتا ہوں تو موبائل نمبر بھی ملتا ہے، مجھے ہر اجلاس میں نظر انداز کیا جارہا۔
عامر لیاقت نے سیکریٹری
اطلاعات شہزاد قریشی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے لئے اب بھی
بہتری لے آئیں، بار بار اتنی سیٹیں نہیں ملیں گی، اپنی عزت اپنے ہاتھوں سے خراب نہ
کریں، اگر اپنے ہی لوگوں کے ساتھ زیادتی کرنی ہے تو پھر مسائل پیدا ہوں گے، گورنر
صاحب نے تقریبِ حلف برداری میں تو بلایا لیکن عشائیے میں کیوں نہیں بلایا۔ پی ٹی
آئی ایم پی ایز اور ایم این ایز نے معاملہ انضباطی کمیٹی کو بھجوانے پر زور دیا
ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں